
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ازخود نوٹس لیکر پہلی سماعت کی تھی اور پہلی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ بھی لکھا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ تمام ججز بینچ میں موجود ہیں۔