
9 سالہ زینب سلمان نامی شخص کے گھر چند ماہ سے ملازمت کررہی تھی جسے آج جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سلمان نے بیان دیا ہے کہ 9 سالہ زینب گزشتہ روز کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد گھر ہی میں دی جاتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر اسے آج اسپتال لے کر آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملازمہ کے گھر والوں کو بچی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں دی، پولیس نے بچی کے ورثا کی درخواست پر تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بچی کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?