پاکستانتازہ ترینسیاست

آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، سابق وزیراعظم

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی معاشی بدحالی کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹر پر آپ زوال پذیر ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف ملےگا، آپ نے جو کچھ کریں گے وہ قرضہ لےکر کریں گے۔

ہم آٹا بانٹنا شروع کر دیتے ہیں جس میں 40 فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات درست نہیں کریں گے تو یہ مسائل درست نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز  ہو کر دعوے کرتے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی اور برآمد کی ہو۔

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button