
کراچی پریس کلب میں ”میٹ دی پریس“ میں صحافیوں سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی، جمہوریت کی بقاء، معیشت کی بہتری اور بحرانوں سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جعلی فارم 47 کے نتائج سے برآمد ہونے والی حکومت سے دستبردار ہوں۔ تمام ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں، چیف جسٹس اس حوالے سے ایکشن لیں، اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور اصلی فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرکے عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت بنائی جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سب کو رجوع کرنا پڑے گا، تب ہی کوئی راستہ نکل سکے گا ورنہ عوام کے غیض و غصب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی قوم سے معافی مانگیں کہ انہوں نے غلط طریقے سے حکومت ختم کی اور یہ جماعتیں یہ بھی واضح کریں کہ اب وہ کس بات پر احتجاج کر رہی ہیں۔
جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک از سر نو پہلے سے زیادہ مضبوط اور توانا انداز میں آگے بڑھے گی۔ کراچی میں پہلے بلدیاتی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، جیتی ہوئی سیٹیں چھینی گئیں اور اس حوالے سے ہمارا موقف جو پہلے تھا وہی آج بھی ہے۔
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.