پاکستانتازہ ترینسیاست

نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، محسن نقوی

وفاقی وزيرداخلہ محسن نقوی نے سكھر ميں  پاسپورٹ آفس اور نادرا سينٹر كا بغير اطلاع اچانک دورہ كيا اور پاسپورٹ آفس کی 12 برس سے زير تعمير عمارت كو مكمل نہ كرنے پر برہمي كا اظہار كيا۔

اس موقع پر گفتگو كرتے ہوئے انہوں  نے كہا كہ سكھر شہر كے اندر اور روہڑی ميں 3 ماہ كے اندر 2 نئے نادرا دفاتر بنائے جائيں  گے،   نادرا سينٹرز پر 30 منٹ سے زيادہ شہريوں  كو انتظار نہيں كرنا پڑے گا۔

چئيرمين ضلع كونسل و لارڈ ميئر سكھر سيد كميل حيدر شاہ نے نادرا دفاتر كے ليے سكھر شہر اور روہڑی ميں  اراضی دينے كا اعلان كيا جس پر محسن نقوی نے چئيرمين ضلع كونسل سكھر كا شكريہ ادا كيا اور كہا كہ سكھر شہر كے اندر اور روہڑی ميں  2 سے 3 ماہ كے اندر دفتر مكمل كرائے جائيں  گے۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button