
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔