پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹیسیاست

کراچی: رینجرز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع منظور

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع ، گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس متعارف کرانے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 10.189 بلین روپے جاری کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کراچی ڈویژن میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر شرجیل میمن نے گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button