پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت

وزیراعظم شہباز شریف نے چاند کی جانب پاکستان کے  پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘  کی روانگی کے مناظر کو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست دیکھا اور خوشی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے چاند کی جانب مصنوعی سیارے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کی شمولیت پر اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے۔ جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی ، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم اور خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آئی کیوب قمر کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیاراور چین سے لانچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی۔ پاکستان کے بیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاﺅں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں، اور اللہ تعالی نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاﺅں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button