
چائینز برج مقابلہ بین الاقوامی کالجز کے طلباء کے لیے چینی زبان سیکھنے اور چین کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے.
لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام23 ویں ’چائنیز برج مقابلوں ‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں میزبان ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، لاہور اوورسیز چائنیز کے نائب صدر مس ہی یوبنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری ہیلونگ جیانگ پراونشل اکیڈمی آف سوشل سائنسز سن سی، ڈیلین بنگشن انجینئرنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے کنٹری منیجر مسٹر زوسائی، کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ زنگ زوآنیو اور مس چن میفین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ چائینز برج مقابلہ بین الاقوامی کالجز کے طلباء کے لیے چینی زبان سیکھنے اور چین کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں زبان کی اہلیت، چین کا علم، چینی ثقافتی مہارت اور جامع اہلیت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء پہلے مقامی ابتدائی مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور فاتحین کو چین میں ہونے والے سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں مدعو کیا جاتا ہے۔ان مقابلوں میں عبداللہ لودھی نے پہلی ، محمد منظور نے دوسری جبکہ ثاقب علی اور محمد عرفان اسلم نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ فضا منہائل اور وقار علی کو حوصلہ افزائی کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے تمام امیدواروں کوکامیابی پر مبارکبادپیش کی۔