سٹی

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اکابرین اُمت کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اکابرین اُمت کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے،جس کی تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس علمی روایت کے امین اور دینداری کے علمبردار ہیں۔ریاست محراب ومنبر اور مدارس کے تقدس کی پاسبان ہے۔مدرسہ ریفارمز وقت کا اہم تقاضا ہے،خانقاہیں علوم ومعارف کا مرکز اور دینی مدارس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا،وقت کی اہم ضرورت ہے۔جس کے لیے حکومت اور مدرسہ ایجوکیشن کی لیڈر شپ کی مشترکہ کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button