پاکستانتازہ ترین

شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اورغازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button