پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، گرفتار ڈکیت کا انکشاف

کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پولیس کی پینٹ پہن کر چہرے پر ماسک لگا کر فوڈ چینز اور میڈیکل اسٹورز پر وارداتیں کرتا تھا، ملزم نے بتایا کہ اس کا بیٹا امریکا میں جبکہ بیٹی میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار کی پینٹ موٹر سائیکل سے چوری کی تھی اور کوئٹہ سے اسلحہ خریدا تھا۔  وارداتیں کرنے کے بعد وہ لاہور چلا جاتا تھا اور جب پیسے ختم ہو جاتے تو واپس آکر وارداتیں کرتا تھا

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ 2008 میں فیروز آباد کے علاقے میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے پر گرفتار ہو کر سزا کاٹ چکا ہے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button