
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں واقع نایاب مسجد کے قریب کال سینٹر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ محمود نامی میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو کال سینٹر کے اندر گھس کر ملزمان نے فائرنگ کی ،ایک گولی چہرے پرپیوست ہوگئی جبکہ ایک گولی دائیں گال سے داخل ہوکر بائیں طرف سے نکل گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا اور آج میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور پھر شام میں اپنی پارٹ ٹائم جاب کیلیے کال سینٹر آگیا تھا۔
کال سینٹر میں ہی کام کرنے والی ایک لڑکی ثناء نے متوفی کو فلور پہ پڑا دیکھ کر سپروائزر کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کو موقع سے ایک پستول بھی ملا تھا، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یہ کال سینٹر کے مالک نے حفاظتی اقدامات کے تحت رکھا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والا اسلحہ اور گولی کا خول بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے تاہم پولیس کال سینٹر کے مالک اور دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے اور جلد ہی فائرنگ کے اس واقعہ کا معمہ حل کرلیا جائیگا ۔
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.