
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!