پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا ووٹ کو عزت دو کی جیت ہے‘ احسن اقبال

اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے‘ عمران حکومت کو ہم پر مسلط کیا‘ وفاقی وزیر

شکر گڑھ(تحصیل رپورٹر) لیگی رہنما ن لیگ احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا ووٹ کو عزت دو کی جیت ہے۔اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ عمران حکومت کو بعض ججوں اور جرنیلوں نے ہم پر مسلط کیا ، خوشی ہے علی وزیر کو رہائی ملی، یہ قانون کی جیت ہے۔عمران حکومت،دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع دے کر گئی ووٹ کو عزت دو بیانیہ زندہ ہے ، زندہ رہیگا۔ آئین پاکستان عوام کے حق حکمرانی کی نگہبانی کرتا ہے بد قسمتی سے عدلیہ کے کچھ فیصلے عمران کی سیاست کے پیچھے کھڑے ہیں۔پرویز الٰہی ٹیپ سے میچ فکسنگ کے بعد اب عدالتی کیس فکسنگ ہو رہی ہے ، پرویز الٰہی ٹیپ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے ،لگتا ہے عمران خان ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن چکا ہے۔ بھارت اور پی ٹی آئی میڈیا سیل ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہا ہے ، عمران خان اپنی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ کر حواسِ باختہ ہوچکا ہے۔ عمران خان اپنے کارکنان کو جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ،عمران خان کے مشکور ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جیل ڈالنا چاہتے ہیں۔ دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button