پاکستانتازہ ترینسیاست

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا

ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ مجھے سیاست میں فعال ہونا چاہیے، مجھے کئی سال تک لوگوں کی خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کب آنا ہے اس کے لیے وقت ضروری ہے اب مجھے جو بھی کرنا ہے پاکستان آکر ہی کرنا ہے، واپس آنے کے بارے میں مناسب وقت پر تفصیل بتاؤں گا۔

سابق گورنر نے کہا کہ 2015 میں مجھے ڈس اون کیا گیا تھا مجھ پر ملک چھوڑنے پر بہت دباؤ تھا، میں ہمیشہ اسٹیٹ کے ساتھ کھڑا رہا جس کی قیمت ادا کی،میں جو کام کرنا چاہ رہا ہوں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ میں پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔

سابق گورنر نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے گریز کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو جذباتی حمایت حاصل ہے مگر  پی ٹی آئی کی حکومتی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی 47کا لفظ بار بار آئے گا،ایم کیوایم شہر کے لیے کام کرے۔

عشرت العباد نے کہا کہ متحدہ کے جو لوگ پاکستان گئے ان کو پریشانی ہوئی، بابر غوری گئے تو گرفتار کرلیا گیاکہ ان کی وجہ سے ہمارا پروجیکٹ خراب ہوجائے گا جبکہ بابر غوری اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے گئے تھے،متحدہ اور پی ایس پی کا انضمام آرگینک نہیں جبری کروایا گیا۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button