پاکستانتازہ ترینسیاست

پاکستان ریلویز میں ساڑھے 12 ارب روپے کی بے ضابطگیاں

ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی آڈٹ کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نجی فٹنس کمپنی شیپس کا لیز معاہدہ ختم ہونے کے باوجود دوبارہ نیلامی نہ ہونے سے ایک ارب 16 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کی تین ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 ہزار 617 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں،  ملتان میں 1937، راولپنڈی 87.13  اور کوئٹہ میں 593 ایکڑ اراضی پر تجاوزات موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کی 63 ایکڑ اراضی تاحال واگزار نہیں کروائی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں سرکاری محکموں سے 22 کروڑ 12 لاکھ روپے کے واجبات تاحال وصول نہیں کیے گئے،  سکھر اور روہڑی میں واپڈا کے ذمہ 7 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، ملتان میں محکمہ خوراک کے ذمہ اراضی لیز کی مد میں 9 کروڑ 63 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button