پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: اغوا، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین جرائم ٹریس کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان اور گوجرانوالہ ریجن کی پولیس ٹیموں کو کیش انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈیوٹی سے بڑھ کرعوامی خدمت کیلئے کام کرنے کا جذبہ پنجاب پولیس کی خاصیت ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیس فورس پرکی جانے والی بے جاتنقید کا جواب پہلے سے بڑھ کر اچھی پرفارمنس کی صورت دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈیوٹی سے بڑھ کرعوامی خدمت کیلئے کام کرنے کا جذبہ پنجاب پولیس کی خاصیت ہے اور خدمت خلق و عوامی تحفظ کا یہی جذبہ پنجاب پولیس کو ممتاز بناتا ہے۔ آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مختلف شعبوں کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان پولیس ہیومن ریسورس میں شامل ہیں بالخصوص پنجاب پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کوتعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اغوا، ڈکیتی، قتل سمیت سنگین جرائم ٹریس کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب نے ملتان اور گوجرانوالہ ریجن کی پولیس ٹیموں کو کیش انعام تعریفی اسناد سے نوازا،تقریب میں ملتان کی 21، گوجرانوالہ کی 02، گجرات کی 03 ٹیموں نے تعریفی اسناد و کیش انعامات حاصل کئے، آئی جی پنجاب نے ممتاز آباد ملتان میں 04 سالہ مغوی بچہ، 03 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرنے پر ایس ایس پی آپریشن ارسلان زاہد و ٹیم کی انعام و اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔ مظفر آباد ملتان میں 143 کلو چرس برآمد کرنے پر ڈی ایس پی جاوید طاہر مجید و ٹیم کی انعام و اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی، گکھڑ منڈی میں لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی گاڑی برآمد کرنے، ملزمان جوڈیشل کرنے پر انسپکٹر فرحت نواز و ٹیم کوانعام سے نوازا گیا۔ ڈکیتی، رابری کے 13 مقدمات میں ملوث خطرناک ملزمان گرفتار کرنے پر انسپکٹر مجاہد عباس و ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد وارداتوں میں مطلوب07 جرائم پیشہ گینگ گرفتار کرنے پرہیڈ کانسٹیبل ماجد فرزند کو انعام سے نوازا گیا۔ جرائم کی دیگر وارداتیں ٹریس کرنے پر پولیس فورس کی دیگر افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی آپریشنز ملتان، ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button