تعلیمجرم و سزاسٹی

فرینڈز، والنٹئیرز ان پولیس پروگرام ننکانہ صاحب کے طلباء وطالبات کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

وفد میں 50 مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک تھے

طلباو طالبات کو 15 ایمرجنسی کال سنٹر،15پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر بارے بتایا گیا. سیف سٹی کی جانب سے خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفد شرکاء
لاہور (خبرنگار) فرینڈز، والنٹئیرز ان پولیس پروگرام ننکانہ صاحب کے طلباء وطالبات کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں 50 مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک تھے۔شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے وفد کو”ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن”کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔طلباو طالبات کو 15 ایمرجنسی کال سنٹر،15پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر بارے بتایا گیا۔وفد کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔سیف سٹی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔، وفد شرکائکا کہنا تھاکہ سیف سٹی کی جانب سے خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔خواتین کی بڑی تعداد میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کرنا خوش آئند ہے

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button