
حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہو گیا، مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
متعدد سلنڈرز دھماکے سے پھٹنے کے بعد دکان کے اوپر قائم گھر اور قریبی گھروں کو بھی آگ لگ گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے میں 40 افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایس ایس پی و دیگر حکام بھی سول ہسپتال پہنچ گئے۔