پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: گارڈ کے ہاتھوں نوجوان قتل

تفصیلات کےمطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں قائم پٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا 17 سالہ صمد گل شدید زخمی ہوا عباسی شہید اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او سرسید افتخار تنولی نے بتایا کہ صمد گل افغانی تھا اور اُس کا کچرے کا گودام تھا، سیکیورٹی گارڈ نےگدھا گاڑی کھڑی کرنے کو منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران گارڈ نے لڑکے کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔

گارڈ کی جانب سے فائر کی گئی گولی صمد کے سینے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور پھر دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے مینجر کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button