تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی نے دوائیوں میں غیر خالص اجزا کی ملاوٹ اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے موضو ع پرآگا ہی سیمینار کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے نیشنل ریسرچ پرو گرام فار یونیورسٹیز پراجیکٹ کے تحت دوائیو ں میں غیر خا لص اجزا کی ملا وٹ اور انسا نی صحت پر پڑنے والے اثرات کے مو ضو ع پرآگا ہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دوا ئیو ں کوزیا دہ عر صہ تک محفو ظ رکھنے والے غیر خا لص اجزا جو کہ کچھ عر صہ بعد دوائی استعمال کرنے والے انسا نو ں کے لیئے مختلف بیما ریو ں کا موجب بنتے ہیں سے متعلقہ مسا ئل اور حل کے مختلف پہلو ؤ ں بارے شر کا کو آ گا ہی دینا تھا۔وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے سیمینار کی اختتا می تقریب کی صدارت کی جبکہ سیکر ٹری فارمیسی کونسل پنجاب ڈاکٹر ذکا الرحمن نے بطور گیسٹ آف ہا نر جبکہ ڈریپ سے ثنا اللہ با بر، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبا رٹری سے ڈاکٹر عا صم علی اور شوکت خا نم ہسپتال سے ڈاکٹر فائقہ ملک نے بطور مہمان سپیکرز شرکت کی اور شر کا کو معلو ماتی لیکچر دیے۔
قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے ڈیپا رٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن نے فو ڈ سیفٹی کے عالمی دن کے حوا لے سے آ گا ہی واک، پوسٹر مقا بلے اور سیمینار کا انعقاد کیا۔واک کی قیا دت وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button