جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں کھلی کچہری

شہریوں کو اُن کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

منبر وُمحراب سے دیا گیا پیغام دلوں پر اثر رکھتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران
لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ منبر وُمحراب سے دیا گیا پیغام دلوں پر اثر رکھتا ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کو اُن کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔جرائم کی بیخ کنی میں آپ لوگوں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام الناس سے ملاقات کے دوران کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تاڑر و دیگر افسران ہمراہ موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد میں موجود نمازیوں سے اُن کے مسائل بارے دریافت کیا اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس عوام الناس کی مدد اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات کے خلاف جہاد میں آپ لوگوں کا تعاون ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہریوں سے مساجد میں ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہری بلا جھجک اور کسی بھی سفارش کے بغیر اپنی شکایات کے ازالے کے لیے میرے دفتر آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button