پاکستانجرم و سزاسٹی

کچہ کریمنلز، بلائنڈ مرڈرز سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرنے والے کرائم فائٹر افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کی 07، بہاولپور کی 06، بہاولنگر کی 04 پولیس ٹیموں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز، بلائنڈ مرڈرز سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرنے والے کرائم فائٹر افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارکردگی کی حامل بہاولپور ریجن کی پولیس ٹیموں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی جس میں رحیم یار خان کی 07، بہاولپور کی 06، بہاولنگر کی 04 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق اندھڑ گینگ کے خطرناک ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر ٹی ایس آئی محمد سلیم اور ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے گئے، 08 کروڑ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرنے، ملزمان کی گرفتاری پر سب انسپکٹر شفقت علی کی انعام سے حوصلہ افزائی کی، ایک کروڑ مالیت کی چوری شدہ گاڑی برآمد کرنے، ملزمان کی گرفتاری پر سب انسپکٹر احمد رضا اور محمود احمد کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کی، اندھے قتل میں مطلوب ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے پر سب انسپکٹر عاصم مصطفی کو تعریفی سند اور انعام سے نوازا گیا، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ٹی ایس آئی غلام عباس، ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی، 10 سنگین مقدمات میں مطلوب 28 اشتہاری مجرمان، 28 عدالتی مفروران گرفتار کرنے پر انسپکٹر محمد علی اور ٹیم کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اچھی کارکردگی پر انعامات حاصل کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس پر ہونے والی بے جا تنقید کا جواب پہلے سے زیادہ محنت اور بہترین پرفارمنس سے دیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی شجاعت، عزم و ہمت، فرض شناسی، قربانی کا جذبہ ہماری اصل طاقت ہے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایس پی ایڈمن آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز لاہور نے پولیس ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button