پاکستانسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا گرجا گھروں اور اقلیتی عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات کا دورہ

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں اور اقلیتی عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کیتھڈرل چرچ،ڈان باسکو سمیت اقلیتی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محمد فیصل کامران نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔چرچز انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے۔اُ نہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریفنگ سمیت الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گرجا گھروں اور قلیتی عبادت گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔ ڈولفن،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں موثرگشت جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button