سٹیسیاست

اقلیتی قبرستان کے لیے زمین کی نشاندہی کیلئے لیٹرز لکھے جائیں ۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ

یو سی کی سطح پر قبرستانوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ قبرستانوں پر سبھی کا حق ہے اسکو ایک ایرئیے یا علاقے کی سطح پر مخصوص نہیں کرنا چاہیے ۔ آج ہی تمام ڈسٹرکٹس کے ڈی سیز کو لیٹرز لکھے جائیں کہ یو سی کی سطح پر اقلیتوں کے لیے قبرستانوں کی جگہوں کی نشاندہی کریں تاکہ اس حوالے سے تحفظات کو ختم کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے محکمہ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم پی ایز اعجاز عالم آ گسٹین، ایمونئیل ایتھر جانسن، شکیلہ جاوید ایتھر ، بابا فیلبوس کرسٹوفر،سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور بہادر علی قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق، ڈپٹی سیکرٹری مینارٹیز عائشہ یاسین ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،اے ڈی سی آر ،بورڈ آف ریونیو سے ڈپٹی سیکرٹری کالونیز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہر خموشاں اتھارٹی کے قبرستانوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے قبرستانوں کی جگہوں کی دستیابی بارے بارے تفصیلی بحث کی گئی۔ ایم پی اے اعجاز عالم آ گسٹین نے مسئلہ اٹھایا کہ چونگی امرسدھو سے لیکر گجومتہ تک کوئ بھی مسیحی قبرستان موجود نہیں ہے جبکہ یوحنا آباد میں سب سے زیادہ مسیحی آبادی موجود ہے ۔ اسی طرح شہر خموشاں اتھارٹی کے جو قبرستان مکمل ہو چکے ہیں ان میں اقلیتوں کے لیے بھی زمین کا حصہ رکھا جائے جبکہ یو سی کی سطح تک فوکل پرسن موجود ہیں جو زمینوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔ ایم پی اے بابا فیلبوس نے کہا کہ گوجرانولہ میں بھی مسیحی قبرستان کا بڑا ایشو درپیش ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جدھر پانی وغیرہ کھڑا رہے ایسی زمین دیجائے اور انکے علاوہ قبرستانوں پر قبضے کرنے کی کوششوں کو بھی روکنا ہوگا ۔ ایم پی اے ثونیہ عاشر نے کہا کہ لاہور میں قائم بہار کالونی میں مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے اور اسکے ساتھ گرین ٹائون میں بھی ہے مگر قبرستان کی جگہ نہ ہونے کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ نمائندہ لوکل گورنمنٹ نے چئیر کو بتایا کہ شہر خموشاں اتھارٹی نے جتنے بھی قبرستان بنائے ہیں ان میں مذہب کا مسئلہ درپیش نہیں ہوتا بلکہ کسی کو بھی دفنایا جا سکتا ہے۔ بڑے بڑے شہروں میں اتھارٹی ان مسائل کا حل یقینی بنا رہی ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے شرکاء کویقین دلایا کہ اقلیتوں کے لیے قبرستانوں کی زمینوں کی نشاندہی کا عمل آج سے ہی شروع کیا جائے گا جبکہ محکمہ کی جانب سے قبرستانوں کی چار دیواری اور دیگر انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ایڈشنل سیکرٹری انسانی حقوق رضوانہ نوید کو محکمہ جانب سے فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ایم پی ایز کو تاکید کہ قبرستانوں کے حوالے سے کسی بھی مسئلہ پر فوکل پرسن سے رابطہ کیا جائے اور
مسیحی ، ہندو اور سکھ برادری کے لیے لازمی جگہوں کی نشاندہی کرائ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال میں سکھ کمیونٹی کے لیے بھی مسئلہ درپیش آرہا ہے تاہم
قبرستانوں پر سب کا حق ہے ، اس پر تحفظات دور کریں گے بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر قبرستانوں کے مسائل کو حل کریں گے اور جلد اس حوالے سے فالو اپ اجلاس بھی ہوگا تاکہ معاملات پر پیش رفت کا بخوبی جائزہ لیا جا سکے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button