
وزیر اعلی پنجاب کی” گرین ٹریکٹر اسکیم” کے تحت چھوٹے بڑے اور درمیانے ٹریکٹرز سبسڈی پر کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی
لاہور(خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھوٹے، درمیانے اور بڑے ٹریکٹرز سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں گرین ٹریکٹر اسکیم سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک سال کی اسکیم ہو گی۔کسانوں کو ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک کا تمام سسٹم میکنائزاڈ ہو گا۔ وزیر زراعت پنجاب نے واضح کیا کہ اگر میکنائزڈ سسٹم نہ ہوا تو تمام یہ اسکیم بے فائدہ ہو جائے گی۔ٹریکٹر کا کلر "گرین”ہو گا اور اس پر وزیراعلی پنجاب ٹریکٹر سکیم درج ہونا چاہیے۔اس اسکیم کو میں خود مانیٹر کروں گا۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ اس سکیم کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے۔ ٹریکٹر کی خرید کے سلسلے میں کاشتکار کو آپشن دیا جائے کہ وہ جس مرضی کمپنی کا معیاری ٹریکٹر خرید کرے۔ اس اسکیم سے فارم میکنائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا۔ گرین ٹریکٹر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریکٹر انڈسٹری کے نمائندوں کو واضح کیا کہ گرین ٹریکٹر کی تیاری کے وقت محکمہ زراعت پنجاب کی ایس اوپیز کو مدنظر رکھنا لازم ہوگا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ اس اسکیم سے نہ صرف کاشتکاروں بلکہ ٹریکٹر انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریکٹروں کی فراہمی راستوں کی وصولی اور قرعہ اندازی شفاف انداز میں منعقد کرائی جائے گی۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ٹریکٹر انڈسٹری کو ڈلیوری کے لیے دی جانے والی ٹائم لائن کو لازماً فالو کرنا ہوگا۔
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری شہنشاہ فیصل عظیم، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجینیئر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں شریک ہوئے جبکہ الغازی ٹریکٹر سے چیف فائننشل آفیسر جاوید اقبال، ہیڈ کارپوریٹ اینڈ سیلز الغازی ٹریکٹرز محمد محسن اور ملت ٹریکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر راحیل اصغر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ اظہر نور شریک ہوئے۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.