سٹیصحت

وائی ڈی اے میو کی جانب سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلی سے انکوائری کی اپیل

وائی ڈی اے میو کی جانب سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلی سے انکوائری کی اپیل

سابقہ وزیر اختر ملک کے لگائے ہوئے افسران تاحال بھرتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت کے جانب سے کوئی ایکشن نہ ہونے کی صورت میں پانچ دنوں میں احتجاج کی کال دی جائے گی

لاہور(خبر نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں الیکشن کمیشن کی و اضح ہدایات کے باوجود ڈیلی ویجز ملاز مین کو نکالنے اور مبینہ طور پر رشوت کے عوض کنسلٹنٹس اور ملازمین کی حالیہ بھرتیوں، مالی بےضابطگیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے۔ وائی ڈی اے میو حجاب پہننے والی خواتین کو حجاب اتارنے سے مجبور کرنے جیسے بے ہودہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور حکام سے درخواست کرتی ہے ایسی خواتین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کی بجائے ان کو سنا جائے اور ان کی داد رسی کا بندوبست کیا جائے۔
وائے ڈی اے میو الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود پی ٹی آئی کے متنازعہ وزیر اختر ملک کے تعینات کردہ افسران کی جانب سے رشوت کے عوض ابھی تک جاری بھرتیوں پر وزیر اعلی سے اپیل کرتی ہے کہ ان تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے ۔

یاد رہے کہ وائی ڈی اے اس سے پہلے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اختر ملک کے دفتر میں مبینہ طور پر رشوت کے عوض عہدے بانٹنے پر چند ماہ قبل ان کے دور حکومت میں بھر پور احتجاج کر چکی ہے۔ جس میں موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فاروق احمد کی تعیناتی بھی شامل ہے جن کو کرپشن کے الزامات باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بھی نکالا جا چکا ہے۔
مزید برآں وائی ڈی اے میو کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، پنجاب کمیشن برائے سٹیٹس آف ومین اور وزیر صحت ڈاکٹر ناصر جمال سے بھر پور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ویڈیو حاضری کے بہانے خواتین کو ڈاکٹر فاروق کی جانب سے بدن سے چادریں ہٹا کے دکھانے جیسے واقعا ت کی شفاف انکوائری کی جائے –
وائی ڈی اے میو اس بات کا بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ نگران حکومت کے دور میں پرانی تاریخوں میں جن نصف درجن سے زائد ملازمین کو کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر نکا ل دیا گیا ہے ان کی شنوائی کی جائے اور اختر ملک کے اور نگران حکومت کے دور میں من پسند لوگوں کی بھرتیوں پر غیر جانب دارانہ انکوائری کی جائے۔
اس کے علاوہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام میں پیپرا قوانین کے کھلی خلاف ورزی کرتےہوئے من پسند سپلائرز کو ٹھیکے دینے اور پرنٹرز سے پرنٹنگ کروانے اور کمیشن لینے کی بھی انکوائری کی جاۓ اور متعلقہ عملہ سے ریکارڈ طلب کیا جائے
اسی توسط سے تمام ممبران سے بھی درخواست ہے کہ حکومت کے جانب سے کوئی ایکشن نہ ہونے کی صورت میں پانچ دنوں میں احتجاج کی کال دی جائے گی اور متاثرین کو انصاف نہ ملنے کی صورت میں سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button