
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور ٹینگ انٹر نیشنل ایجو کیشن گروپ چا ئنہ کے در میان تعلیمی تعا ون بڑ ھانے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے جبکہ ٹینگ چا ئنیز ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لو جی کے فا ؤ نڈر / صدر مسٹر لی جن سونگ نے آن لا ئن منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ یونیورسٹی کے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں ٹینگ تعلیمی و تحقیقی امور کے انجام دہی کے حوا لے سے چا ئنیز یونیورسٹیو ں اور ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے دو طر فہ تبا دلے میں مدد کرے گا،اس کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن اور بزنس انکیو بیشن سینٹرکا چا ئنیزسا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی پارک، ٹیکنا لو جی ٹرانسفر آفیس، بزنس انکیو بیشن سینٹرزکے ساتھ نالج شیئرنگ، کپیسٹی بلڈنگ اور تحقیقی اشتراک سے متعلقہ الحاق قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ٹینگ ایڈوانس ٹیکنا لو جی اور علم سیکھا نے کے لیئے ویٹر نری یو نیورسٹی کے طلبہ و فیکلٹی کے لیے بین الاقو ا می ٹریننگزاور کانفرنس کا انعقاد بھی کروا ئے گا تا کہ آپسی پیشہ وارا نہ روا بط کو مزید بڑ ھا یا جائے۔ٹینگ ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو چا ئنیز زبا ن اور تدریس کے جدید طریقہ کار کو سکھا نے کے لیئے مفت ایک سمیسٹر تعلیم بھی دے گا نیز دو نو ں ادارے مستقبل میں ملکر سمپو زیم اور کانفرنسوں کا انعقاد کروا ئیں گے جس کا مقصد پاکستان چا ئنہ انڈسٹرئیل اکیڈیمک تعا ون کو مزید مستحکم بنا نا ہے۔

