پاکستانتازہ ترینسیاست

پی ٹی آئی وکلا اور اسد قیصر کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی وکلا شعیب شاہین اور علی بخاری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

شعیب شاہین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ میڈیا موجود تھا، سب کچھ سامنے تھا، مقدمے میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ جب بھی پر امن احتجاج کرتے ہیں مقدمہ درج ہو جاتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی وکلا شعیب شاہین اور علی بخاری کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button