پاکستان

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی سٹڈی مکمل

ابتدائی مرحلے میں لاہور کے ایک اہم روٹ پر 25 سے 30 الیکٹرک بسیں چلے گی

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی پنجاب کے باقی شہروں میں بھی بین الااقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماحول دوست بسوں کے ساتھ معیاری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی سفری سہولیات کے ساتھ ماحول دوست پالیسیاں بھی واضح طور پر نافذ العمل کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد

لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں چلائے جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔ کنسٹلنسی سٹڈی میں لاہور میں ابتدائی طور پر بسوں کے 15 روٹس کی نشاندھی کی گئی ہے۔ اس مکمل کی گئی سٹڈی کی رپورٹ کے تحت اس سال پہلے مرحلے میں لاہور کے ایک اہم روٹ پر 25 سے 30 الیکٹرک بسوں کو چلایا جائے گا باقی 14 روٹس پر ماحول دوست بسوں کی سروس کو آیندہ سال پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کے ساتھ شروع کیا جائے گا جس کے لیے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو چیف ایگزیکٹو افسر فائق احمد نے پرپوزل بھیجوا دیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد صاحب کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اپنے عزم کے تحت لاہور کے شہریوں کے ساتھ پنجاب کے باقی شہروں میں بھی بین الااقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ جس کے لیے ماحول دوست بسوں کے ساتھ ان شہروں معیاری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اپنے دائرہ کار کو جلد وسعت دیتے ہوئے پنجاب کے بڑے شہروں میں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرے گی اور سفری سہولیات کے ساتھ ماحول دشمن عوامل کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے پالیسیاں بھی واضح طور پر نافذ العمل کرے گی جس کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button