سٹی

تمام منصوبہ جات کی تکمیل میں شفافیت برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور

محکمہ لائیوسٹاک میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات بارے اجلاس
لاہور (خبر نگار) سیکرٹری لائیوسٹاک انور مسعود کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات بارے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری لائیوسٹاک کوآئندہ سال کے منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ شعبہ لائیوسٹاک کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ چنانچہ آئندہ سال کیلئے تمام منصوبہ جات ترقیاتی اہداف پیش نظر رکھتے ہوئے بنائے جائیںنیز جانوروں سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مویشی پال کی جدید خطوط پر تربیت کیلئے کام بھی کیا جانا چاہیے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے متعلقہ افسران کو موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے اہداف متعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ کوالٹی کی حامل ویکسین پروڈکشن کیلئے محکمانہ استعداد کار کو بڑھایا جائیگا جس سے موذی امراض کے کنٹرول میں مدد ملے گی۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے نئی بیماریوں کی روک تھام بارے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں محکمانہ تکنیکی شعبہ کی اپ گریڈیشن کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے تمام منصوبہ جات میں شفافیت برقرار رکھنے کی سخت تاکید جبکہ بریڈ امپرومنٹ ،اینیمل نیوٹریشن اور ڈیزیز کنٹرول پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات بھی دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ایڈیشنل سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، ڈائریکٹر جنرلز،ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈائریکٹربریڈ امپرومنٹ ، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر کمیونی کیشن اور دیگر محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button