سٹیسیاست

نواز شہباز مودی سے پھولوں سے اور اپنوں سے بندوق سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور (خبر نگار ) جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شہباز مودی سے پھولوں سے اور اپنوں سے بندوق سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی ہندوستان سے دوستی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے اب بھی انہوں نے مسلمانوں کے قاتل مودی کے انتخاب پر جس گرم جوشی کا اظہار کیا وہ قابل شرم ہے، ایسے ازلی دشمن سے پیار کی پینگیں بڑھانا اور اپنوں سے بندوق سے بات کرنا تباہی کے سوا کیا ہے؟۔ ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف قوم کی حقیقی ترجمانی پر مبنی ہے۔ان خیالات کا
اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button