پاکستانجرم و سزاسٹی

منشیات کے خلاف عالمی دن: آئی جی پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب”کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم

منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے، نوجوان نسل کو جان لیوا خطرات سے بچانے کی تجدید عہد کا دن ہے، آئی جی پنجاب

رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 33 ہزار سے زائد چھاپے، 16 ہزار ملزمان گرفتار، 15500سے زائد مقدمات درج کئے گئے، ڈاکٹر عثمان انور
lلاہور (خبرنگار)منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ”ڈرگ فری پنجاب” کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے، نوجوان نسل کو جان لیوا خطرات سے بچانے کی تجدید عہد کا دن ہے، پنجاب پولیس منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 33 ہزار سے زائد چھاپے مارے، مکروہ کاروبار میں ملوث 16 ہزار ملزمان گرفتار، 15500سے زائد مقدمات درج کئے گئے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 9200 کلوگرام سے زائد چرس، 160 کلوگرام ہیروئن، 45 کلو گرام آئس، 269 کلو افیون اور 16 لاکھ 74 ہزار سے زائد لٹرز شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 281 چھاپے مارے گئے، زہریلے کاروبار میں ملوث146ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ141مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 99 کلو چرس اور1747لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس منشیات کی خرید و فروخت، ٹریفکنگ کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی ہے، سپلائی چین، آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز اور سمگلرز کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز، ہاٹ سپاٹ ایریاز کے گردونواح میں منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا رہا ہے، بین اضلاعی اور بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button