سٹی

تعلیمی اداروں کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے مشن کے تحت گورنمنٹ اپوا کالج میں منشیات کے خلاف ”خواتین کا کردار“ کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

لاہور (خبر نگار)تعلیمی اداروں کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے مشن کے تحت گورنمنٹ اپوا کالج میں منشیات کے خلاف ”خواتین کا کردار“ کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بیٹی کامقام خاندان میں انتہائی محترم ہے۔طالبات کو اپنا سفیر بنائیں گے۔ خواتین معاشرے میں منشیات کے خلاف بہتر اور مثبت پیغام دے سکتی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نشہ کے باعث بیمار سے نفرت نہ کریں۔ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔ نوجوانوں کو نشے سے بچانا ترجیح ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اپوا کالج سے سموک فری، ڈرگ فری عملی تحریک کو دوسرے کالجز کیلئے ماڈل بنائیں گے۔ نشہ کی لعنت کیخلاف تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر تعلیمی اداروں میں منظم مہم چلائیں گے۔ سیمینار میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نعیمہ، عمر حیات لاء آفیسر، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button