سیکرٹری اوقاف پنجاب نے اوقاف کی تعمیر و ترقی کے لیے ” ویژن2023ء ” وضع کرتے ہوئے، مالی محصولات میں بہتری لانے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کردیاسیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اوقاف کی تعمیر و ترقی کے لیے ” ویژن2023ء ” وضع کرتے ہوئے، مالی محصولات میں بہتری لانے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کردیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اوقاف کی تعمیر و ترقی کے لیے ” ویژن2023ء ” وضع کرتے ہوئے، مالی محصولات میں بہتری لانے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق کمرشل پالیسی میں استحکام، کیش بکسز اوپننگ کی صدر دفتر کی سطح پر سخت مانیٹرنگ، کرنٹ کرایہ جات کی بروقت وصولی، پرانے بقایات جات (Old Arrears)کی ریکوری، اوقاف کے مالی اثاثہ جات کی حفاظت اور ان پر بہتر سے بہتر شرائط پر مزید سرمایہ کاری، وقف پراپرٹی کا تحفظ اور ملازمین کے لیے ترقی اور خصوصی الاؤنسز کا اجراء شامل ہے۔ انہوں نے فیروز پور روڈپر واقعہ صوفیہ آباد کی وقف پراپرٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف وسیم عباس، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ اوقاف عظیم حیات، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون شاہد حمید ور ک،ایس ڈی اوقاف لاہور محمد زوہیب اور منیجر اوقاف حسن رضوان بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ وقف املاک کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت کو ہمہ وقت پیش نظر رکھا جائے گا۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کے افکار و تعلیمات سے استفادہ ہوگا۔ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے محراب و منبر کے ساتھ مکمل اشتراک عمل ہے۔