سٹیسیاست

واسا کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کارکردگی صفر ہے۔ ضیاء الدین انصاری

مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی

شہر کی معروف شاہرائیں اور نشیبی شہری علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے نظر آئے ۔ادارے اورشہری انتظامیہ کے لوگ فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر مون سون کی آب نکاسی کیلئے کام کریں ۔مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام ضروری اقدامات واسا کی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برتی گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واسا کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کارکردگی صفر ہے۔مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ شہر کی معروف شاہرائیں اور نشیبی شہری علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے نظر آئے ۔ شہر کی تمام معروف سڑکوں پر گھنٹوں پانی کھڑا رہا جس سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہریوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئےاور شہری علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے ۔ حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن گئی ۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ کھڑے پانی کو دیکھ کر لاہور کے شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت نے واسا کے بلوں میں جو کئی گنا اضافہ کیا ہے وہ کس لئے جب کہ نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے اور ڈرینج کا یہ حال ہے پہلی ہی بارش میں سارے شہر میں پانی کھڑا ہو گیا ہے ، مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام ضروری اقدامات واسا کی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برتی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اورشہری انتظامیہ کے لوگ فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر مون سون کی آب نکاسی کیلئے کام کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button