سٹیسیاست

محراب ومنبر سے دیا جانے والا باہمی احترام کا پیغام ہی انتظامیہ کا مقصد ہے۔ زید بن مقصود

اپنی صفوں میں نفاق سے بچاو کے لئے کسی بھی خبر یا اطلاع کی انتظامیہ سے تصدیق کریں

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات، امن و امان، علمائے اکرام و آئمہ عظام و لاہور انتظامیہ کا ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور سمیت پوری ڈویژن کے جید علمااکرام، آئمہ عظام اور امن کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا کہ محرم کے تقدس کے احترام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماو آئمہ کا کردار روز روشن کی طرح نمایاں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محراب ومنبر سے دیا جانے والا باہمی احترام کا پیغام ہی انتظامیہ کا مقصد ہے۔ کمشنر لاہور نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی صفوں میں نفاق سے بچاو کے لئے کسی بھی خبر یا اطلاع کی انتظامیہ سے تصدیق کریں۔ افواہوں کی بیخ کنی کریں۔ علما و آئمہ اتحاد بین المسلمیں کے علمبردار ہیں۔ کسی فتنہ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ علمائے اکرام و آئمہ عظام نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام مکاتب کے علمائے کرام کا جذبہ امن لائق تحسین ہے۔ قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے بھر پورسکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہورپولیس و انتظامیہ محرم الحرام میں قیام ِ امن کے لئے پر عزم ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہان کہ ساو¿نڈایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سہولیات سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اطہر اسمعیل آر پی او شیخوپورہ نے کہا کہ منبر و محراب سے پیغام دیں کہ محرم الحرام کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ اجلاس میںڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران، ڈی سی ننکانہ چوہدری محمد ارشد، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، ڈی سی قصور ارشد بھٹی، ڈی پی او شیخورہ شیخ بلال ظفر، ڈی پی او ننکانہ سعد عزیز، ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا سمیت تمام اے ڈی سی جیز ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد، آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا اسد عبید، توقیر حسین بابا، مولانا مبشر، مولانا اسلم صدیقی، قاسم علی قاسمی، خواجہ میثم عباس،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران سجاد حنفی، مولانا عزیز الرحمان ثانی اور صاحبزادہ بابر فاروق رحیمی، سید سجاد حیدر نقوی سمیت علما و آئمہ نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button