
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں 3 جولائی سے بڑے دریاؤں سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے چناک کے مقام مرالہ اور اسکے ڈاؤن اسریم علاقوں میں چار سے 7 جولائی کے درمیان درمیانے درجے کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ اور اس کی معاون ندیوں / نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ مسافر شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔