پاکستانتازہ ترین

قیصر امین بٹ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات

وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباداور پنجاب میں انقلابی اقدامات پرنگران وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
دل کے مریضوں کی 24گھنٹے انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی فعال کرنیکا کا اقدام لائق تحسین ہے

لاہور (خبر نگار)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ القادری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ القادری نے غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کیلئے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کو 24گھنٹے فعال کرنے اور زچہ و بچہ کو تمام طبی سہولیات مفت دینے کے عملی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو خراج تحسین پیش کیا، انکا کہنا تھاکہ غریب پرور انقلابی اقدامات نے غریب اور بے سہارا مریضوں کی ترجمانی کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی لاہور شہر میں سحری و افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور تمام اسٹریٹ لائٹس کو فوری فعال کرنے بھی احکامات دیں تاکہ رمضان المبارک میں بزرگ شہری مساجد تک باآسانی پہنچ سکیں۔اس موقع پر محمد خلیل ملک، تجمل انصاری اور مرزا حبیب جرال بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button