لاہور(خبر نگار ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کو ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، ترکی کے قونصل جنرل لاہورعامر اوزبے، ہیڈ آف انفارمیشن، ریسکیو 1122دیبا شہناز، نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ایگزیکٹو ایڈیٹر دنیا نیوز سلمان غنی، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین، ڈائریکٹر لاہور ریجن، پاک ترک معارف سکولز اینڈ کالجز اورحان تاکیران، کوآرڈینیٹر ترکش کلچرل سنٹر یونس ایمرے ،جی ایم ترکش ایئر لائن ایرن میاسو اولوو دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ کہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ترکی میں ہونے والے خوفناک سانحہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قوم سوگوار ہے، پاکستانیوں کے دل ترکیہ کے لوگوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ترکیہ کے ان لوگوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے زلزلہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی متاثرین کو صبر دیں اور جلد بحالی میں مدد فرمائیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور لوگوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے مدد اور دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ترکی میں مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حالیہ زلزلے میں کتنی تباہی آئی تھی۔ انہیں پاکستانی عوام کی طرف سے دعائیں، یکجہتی کے پیغامات ملے ہیں جو ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں اور ہم پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا کیا۔دیبا شہناز نے بتایا کہ 51 افراد پر مشتمل ایک سرٹیفائیڈ ٹیم جو کہ خصوصی آلات سے لیس تھی، ترکی بھیجی گئی تھی۔ ٹیم نے وہاں بچاو¿ کی کوششیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے بچاو¿ کی کوششوں کا احاطہ کرنے والی ایک ویڈیو دستاویزی فلم بھی پیش کی۔عامراوزبے نے ریسکیو اور غیر سرکاری این جی اوز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریسکیو مشن میں اپنا کردار ادا کیا۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ہماری ٹیمیں 8 فروری سے ترکئی میں کام کر رہی ہیں اور ہم نے ڈاکٹروں کی پہلی ٹیم بھی وہاں بھیج دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں ترکی میں ریسکیو، عارضی پناہ گاہوں اور بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close