انٹر نیشنلکھیل

رونالڈو کی سعودی لباس اور تلوار کے ہمراہ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پر روایتی لباس اور تلوار کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینیت بن گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹرائیکر رونالڈو ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سعودی عرب کے یوم تاسیس میں روایتی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ تلوار کے ہمراہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سعودی عرب کو یوم تاسیس مبارک! جشن میں شرکت کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔

سعودی عرب کا یوم تاسیس ہر سال 22 فروری کو 1727 میں ملک کے بانی امام محمد بن سعود کی یاد میں منایا جاتا ہے، گزشتہ سال شاہ سلمان کے شاہی فرمان کے بعد قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

پرتگال کے اسٹرائیکر نے رواں سال سعودی فٹبال کلب النصر کو جوائن کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب آکر مقیم ہوگئے تھے۔

حال ہی میں رونالڈو نے النصر کیلیے 4 گول اسکور کرکے لیگ گولز کی تعداد 500 کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا جبکہ یہ انکے کیرئیر کی 61 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button