سٹی

قرآنی افکار کی ترویج کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے ،اس کے لیے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دیں گے,سیکرٹری اوقاف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر جعفر روناس سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ا فروغ وقاسلامی بھائی چارے کت کی اہم ضرورت ہے۔قرآنی افکار کی ترویج کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے ،اس کے لیے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر جعفر روناس نے کہا کہ خطے میں اسلام کی روشنی صوفیاء کے دم قدم سے پہنچی، ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیش آمدہ ماہِ رمضان المبارک میں انٹر نیشنل قرأ کا خصوصی وفد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے پاکستان میں فارسی زبان و ادب کے فروغ اور امہات کتب ِ تصوّف کی اشاعت اور بالخصوص کشف المحجوب کے معارف کو فروغ دینے کے لیے محکمہ اوقاف پنجاب کی خدمات کو سر اہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button