تمام اہلکارپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی فائرنگ رینج میں مرحلہ وار تین روز کے اندر فائرنگ پریکٹس کریں گے۔
فائرنگ پریکٹس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کے رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔اے آئی جی ایڈمن
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی اور گن مین ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت تمام اہلکارپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی فائرنگ رینج میں مرحلہ وار تین روز کے اندر فائرنگ پریکٹس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمارہ اطہر نے فائرنگ پریکٹس کیلئے گولیوں کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات بارے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے،پہلی شفٹ میں 34 جبکہ دوسری شفٹ میں 24 اہلکار فائرنگ پریکٹس کریں گے۔ اے آئی جی ایڈمن نے کہاکہ فائرنگ پریکٹس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کے رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔