پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے ایشیاء میں بااثر آفتھلمولوجسٹ کا اعزازحاصل کرلیا

نگران وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ کوشاباش اور مبارکباد
لاہور (خبر نگار)
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے ایشیاء میں بااثر آفتھلمولوجسٹ کا اعزازحاصل
کرلیا۔پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ کو ملائیشیاء میں کانفرنس کے دوران ایوارڈ سے نوازاگیا۔ پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ ایشیاء کے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار آفتھلمولوجٹس میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے واحدپاکستانی آفتھلمولوجسٹ ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ کوشاباش اور مبارکباددی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے پاکستان کانام روشن کیاہے۔پاکستانی ڈاکٹرزپوری دنیامیں اپنی صلاحتیوں کالوہامنوارہے ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ کی خدمات کو سراہتے ہیں۔





