
افضال احمد کوثر کاریٹائرڈ ہونیوالے افسران کو مبارکباد،نیک تمناؤں کا اظہار۔
لاہور(خبر نگار)
لاہور پولیس اپنے ریٹائرڈ افسران و ملازمین کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کی روایت برقراررکھے ہوئے ہے۔دفتر ڈی آئی جی آپریشنزمیں ڈی ایس پیزنعیم ورک، ذوالفقار علی بٹ، رخسانہ کوثر اورڈی ایس پی حمیرا تبسم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اور دفتری سٹاف تقریب میں موجودتھے۔افضال احمد کوثر نے ریٹائرڈ ہونیوالے ڈی ایس پیز کو مبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے تمام افسران کو پھولوں کے گلدستے، اعزازی شیلڈ و تحائف پیش کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے۔خواتین محکمہ پولیس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ محکمہ پولیس کیلئے ریٹائرڈ ہونے والے تمام افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں۔




