جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 03 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس۔

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 03 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ایس ایچ او گلشن راوی، کوٹ لکھپت اور ایس ایچ او کاہنہ کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ایس ایچ او گلشن راوی کوڈکیتی مزاحمت پر شہری کی ہلاکت، ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو جرائم پیشہ عناصر کے سدباب نہ کرنے پرجبکہ ایس ایچ اوکاہنہ کو سرقہ بالجبر کی واردات پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔پولیس افسران شہریوں کے مسائل کو ذاتی مشکلات سمجھ کر حل کریں۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ پولیس افسران ڈکیتوں وچوروں کی سرکوبی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button