
لاہور (خبر نگار)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے سپاہ دوست ویژن کے تحت لاہور پولیس فرض کی راہ میں مستقل معذوری کا شکار ہونے والے پولیس ۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران دہشت گردی کے واقعات، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی،حادثات اور بیماری کی وجہ سے مستقل معذور ہونے والے پولیس اہلکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔مستقل معذوری کا شکار 12 پولیس افسران اور اہلکاروں کے درمیان 24 لاکھ روپے کی خطیر رقم پر مشتمل چیک تقسیم کئے گئے۔

ایس ایس پی ایڈمن نے سب انسپکٹر عاشق حسین،سب انسپکٹر کرامت علی،اے ایس آئی سید جمال قلندر،ہیڈ کانسٹیبلز طارق علی،عمران بشیر طارق محمود،کانسٹیبلز محمد شہباز،طارق محمود،شہزاد علی، محمد اعجاز،طاہر محمود اور علی زیب کو مالی امداد کے چیک دیئے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اس موقع پر پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس فرائض کی ادائیگی کے دوران مستقل معذوری کا شکار ہونے والے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔عاطف نذیر نے مذید کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات باقاعدگی سےجاری ہیں۔




