
سیکرٹری لائیوسٹاک کا بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ویٹرنری یونیورسٹی راوی کیمپس پتوکی کا دورہ
لاہور (خبر نگار) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی کا دورہ کیا ۔چیف ریسرچ آفسیر بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عبدالروف نے ادارہ جاتی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ نیلی راوی بھینس اچھی پیداواراور موسمی اثرات کو برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بھینسوں کی افزائش اور پیداواری صلاحیت کے جینیاتی خواص بارے موثر تحقیق کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے یہ ادارہ انڈسٹری ، تعلیمی اداروں اور بھینس پال کسانوں کیلئے عمدہ تحقیق کر رہا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے فیڈ مل اور ڈیری فارم کا بھی دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ انمول ونڈا، منرل مکسچر اور یوریا مولیسز بلاک کا معیار نہایت بہتر ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کرنے والے جانوروں کو خصوصی طور پر تیار کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں ساہیوال گائے اور نیلی راوی بھینس کے دودھ کے مقابلہ جات بھی کروائے جائیں گے۔ بعدازاں سیکرٹری لائیوسٹاک نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز راوی کیمپس پتوکی کا بھی دورہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے یونیورسٹی کے ادارہ فروغ تعلیم و توسیع کا بھی دورہ کیا اور طلباءسے خطاب کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے گرین پاکستان منصوبہ کے تحت دونوں اداروں میں پودا بھی لگایا۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر سید ندیم بدر بھی سیکرٹری لائیوسٹاک کے ہمراہ تھے۔







caesars casino las vegas
References:
https://newssignet.space