سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا الحمرا مال روڈ کا دورہ۔

دسواں سالانہ لاہور لٹریری فیسٹیول۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا الحمرا مال روڈ کا دورہ۔

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے الحمرا مال روڈ کا دورہ کیا۔ ایل ایل ایف انتظامیہ نے کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کو لٹریری فیسٹیول کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی، صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول 24 سے 26 فروری الحمرا میں منعقد ہو رہا ہے اورلاہور لٹریری فیسٹیول سالانہ ادبی میلہ بن کر ادب میں لاہور کی شناخت بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نامور ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات میلے میں تشریف لا رہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ لکھاری عبدالرزاق گورانہ کی لاہور میں موجودگی کسی اعزاز سے کم نہیں اوربڑی تعداد میں طلبہ کو رضاکارانہ طور پر انتظامی کمیٹی مین دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ نوجوان نسل کا اتنے بڑے ادبی میلے میں دلچسپی لینا روشن مستقبل کی نوید ہے۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی نے لاہور لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button